منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید ایک سال کی بجائے10دن انتظار کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ،سینیٹر مولاناغفور حیدری

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ شیخ رشید ایک سال کی بجائے10دن انتظار کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گاجس طرح اداروں کی عزت اچھال کر شیخ رشید پارلیمنٹ لاجز کے تقدس پامالی کرچکی ہے اس کا بدلہ لیاجائے گا،ایم کیوایم ،مسلم لیگ(ق) اور باپ پارٹی کے ووٹ بھی ہمارے حق میں پڑیںگے البتہ اگر وہ ساتھ نہ بھی دیں تو بھی ہمارے نمبرز پورے ہیں ،

حکومت ڈنکے کی چوٹ پر ہماراساتھ دینے والے ارکان کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ،75سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی ہے اس سے زیادہ تو موجودہ حکمرانوں نے 4سالوں میں کی ہے ،دودھ اور شہد کی نہریں بہانے والوں نے 4سالوں میں اپوزیشن کی پگڑی اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،مولانافضل الرحمن ،آصف زرداری اور شہبازشریف عمران خان کے خواب میں آتے ہیں اور عمران کو محسوس ہورہاہے کہ وہ اقتدار سے محروم ہورہاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں مولوی خورشید احمد،حاجی بشیراحمدکاکڑ، مولوی محمدایوب ،عبدالغنی شہزادودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ چند دن سے عمران خان وہ زبان استعمال کررہے ہیں جوکسی مہذب معاشرے کا فرد استعمال نہیں کرتا ،گالیاں ،تضحیک کرنا،پگڑیاں اچھالنے اور یہاں تک کہنا کہ تم میرے نشانے پر ہوں ،ایک اعلیٰ منصب پر فائز ہوکر عمران خان کو اس قسم زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے لیکن عربی زبان کی کہاوت ہے کہ برتن میں جو چیز ہوتی ہے اس سے وہی چیز ٹپکتی ہے ،عمران خان محسوس کررہاہے کہ میں کرسی سے محروم ہونے جارہاہوں اور محرومیت ان کی دماغ پر سوار ہے جب بھی وہ سوتے ہیں تو مولانافضل الرحمن ،آصف علی زرداری اور شہبازشریف کو خواب میں نظرآتے ہیں ،

اس کو محسوس ہورہاہے کہ مولانافضل الرحمن ہتھوڑے سے ان کے دماغ پروار کررہاہے تو جب وہ نیند سے بیدار ہوتاہے تو جس کیفیت سے وہ نیند سے بیدار ہوتاہے تو اسی کیفیت کے ساتھ وہ جلسے جلوس میں آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیااوردھرنا دیا اور ایک دھرنا ہم نے بھی دیا ہمارے ساتھ 17سے 18لاکھ لوگ تھے ان کے لوگ ہزاروں تھے وہ پورا ایک ناٹک تھا مجرہ تھا بچیوں کی جس طرح

عصمت دری ہوئی جو خبریں باہر آئیں پوری قوم اس سے آگاہ ہیں ،جب وہ اپوزیشن میں تھے تو عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ سول نافرمانی کرے بل ادا نہ کرو اس نے خود بجلی اور گیس کے بل پھاڑ دئیے ہم نے اس پوری دورانیہ میں ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی حالانکہ روز اول سے اس کو ناجائز سمجھا جعلی سمجھا اس کے باوجود ایسی کوئی کال نہیں دی ،شیخ رشید جو بدقسمتی سے پاکستان کانام نہاد وزیر داخلہ ہے ایک ٹاک شو میں عمران خان

اور شیخ رشید آپس میں لڑے عمران نے شیخ رشید کو کہاکہ وہ اس کو چپڑاسی کو بھی نہیں رکھیںگے لیکن آج وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے ،شیخ رشید نے اپیل کی مارو ،آگ لگا دو سول نافرمانی کرو اس حد تک کہاگیا دھرنے والوں پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا،دروازے تھوڑے ،وزیراعظم ہائوس کی طرف چھڑ دوڑے ،پی ٹی وی پر قبضہ کیا لیکن ان کے مقابلے میں ہمارا کردار 15دن تک اسلام آباد مین دھرنا دیا ایک دکان بند نہیں کیا کسی پاکستانی تک کو

خراش نہیں پہنچا اب یہی بدزبان اور بدکردار لوگ فحاشی وبے عرنانی پھیلانے والے لوگ اقتدار پر مسلط ہیں برسراقتدار پر عام پر لب ولہجہ مثبت اور کوشش ہوتی ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ تم میرے نشانے پر ہیں میں تمہیں گولی سے ماروں گا یہ ملک کاوزیراعظم ہے اگر ملک کیلئے اچھے ہوتے جس طرح انہوں نے وعدے کئے تھے کہ ایک کروڑنوجوانوں کو نوکریاں دوں گا، غریبوں کو 50لاکھ گھر بناکردونگا اور

روپے کو ڈالر کے مقابلے میں مضبوط کرونگا ،بڑے بڑے میگا پروجیکٹس شروع اور صنعتوں کا جال بچھا دونگا، ہم دیگر ملکوں کو قرضے دیںگے ،اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ قرضے لیکر بھیک مانگ کر پھر بھی بجٹ خسارے میں چلاجاتاہے ،ایسا آدمی اور ایسا شخص جس کا نہ کوئی ذاتی کردار ہے نہ پارٹی کا اجتماعی کردار ہے نہ ہی دعوئوں میں سے کسی پر کوئی عمل درآمد کیاہے اس سے بڑھ کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے

،اگر یہ مزید اقتدار پر براجمان رہا تو پھر یہ ملازمین کیلئے تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں رہیںگے ،سعودی عرب سے زکوۃ طلب کی گئی کیا زکواۃ سے کوئی ملک چلتی ہے ،غریب کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ،غریب کے گھر کا کوئی بیمار ہوجاتاہے تو وہ ہسپتال کے دروازے پر تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہارجاتاہے ،ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بچے سکول نہیں جاتے ،بتایاجائے کون ہے مجرم؟ اگر عمران خان 4سال میں کچھ نہیں کرسکا تو ایک سال

میں کیا کرسکے گا؟ کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کیوں لائی ہے ؟ یہ ساری چیزیں قوم کے سامنے ہیں کہ ایسانااہل ونالائق شخص مسلط ہیں اس طرح بڑے عہدے پر جب کوئی شخص بیٹھا ہوں تو وہ ملک کی ترقی کیلئے کام کرے لیکن عمران خان ،شیخ رشید اور ان کے وزراء مسلسل اپوزیشن کی کردار کشی میں مصروف ہیں یہ وزیراعظم ،وزیر یا بدمعاش ہیں ؟ ایسے کماش کے لوگوں نے پاکستان کی سیاست کو تباہ کردی ہے ،سیاست میں

انارکی پیدا کردی ہے جس پر متحدہ اپوزیشن نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی یقین ہے کامیابی ہماری ہوگی ،کرپشن کی بات کی جائے چینی چور اورآٹاچور کون ہے ؟75سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت کے 4سال میں ہوئی ہے لیکن بڑے صاف وشفاف میں صدقے جاوا عدالت کا وہ بھی کہے کہ یہ امین ہے ،امانت دار ہے ان کی تمام خرابیاں کہاں گئیں ؟اس کلچر کو ختم کرنے اور اس حکومت کو تختہ دار پر

لٹانے کیلئے اپوزیشن کی جماعتیں متفق ہیں عنقریب عدم اعتماد پر اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائے گا اورمتحدہ اپوزیشن اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مولاناعبدالغفور حیدری نے شیخ رشید کومخاطب کیاکہ وہ 10دن انتظار کرے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، وہ سفید بال جو دیکھ نہیں سکتے ان کی سفیدی نظرآجائے گی ،شیخ رشید کونے خانہ کعبہ کے امام یا کسی ملک کے

ولی اللہ جو میں اس کے ساتھ تصویر لوں ،آئندہ الیکشن میں پنڈی والے بھی تم پر تھوکیںگے ،اس موقع پر میں نے کہاتھاکہ تم نے بہت بڑی زیادتی اور ظلم ،پارلیمنٹ لاجز کا تقدس پامال کیاہے ،لاجز میں مرد کے ساتھ خواتین بھی رہتی ہے پارلیمنٹ لاجز میں کونسی تخریب کاری ہورہی تھی ،شیخ رشید اداروں کی بے عزتی کررہے ہیں جو اس کا شیوہ ہے لیکن وقت آئے گا ہم اس کا بدلہ لیںگے کہ آئینی اداروں کا تقدس پامال کرنا اس کی سزا کیا ہوسکتی ہے ؟اپوزیشن پہلے وزیراعظم اس کے بعد دیگر معاملات دیکھیںگے ،

آج پی ڈی ایم کااجلاس ہوگا جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا،حکومت کے اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں بات چیت سب سے ہورہی ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت سے تنگ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ووٹ آپ کے پلے میں پڑیںگی ،اگر حکومتی اتحادی ہماراساتھ نہ بھی دیں تو ہمارا حساب برابر ہے ،ان کے بغیر بھی ہم جیتنے کی پوزیشن میں ہے ،ووٹ دینے سے پہلے کسی رکن کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی کارروائی جرم کے نتیجے میں ہوتی ہے جو لوگ ڈنکے کی چوٹ پر ہمارے ساتھ دیناچاہتے ہیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام کے ایم این ایز محفوظ اور مضبوط ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…