منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا ناکام، سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کئے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟

جس کے جواب میں 78فیصدافرادنے بیروزگاری،67فیصدنے افراط زر،28فیصد نے کم آمدن،25فیصد نے توانائی کی کمی،24فیصدنے کرپشن،12فیصد نے گیس،چھ فیصد نے پانی کی کمی،چھ فیصدنے بے حیائی قرار دیا۔سروے میں شامل 80فیصد افرادنے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، 13فیصد نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائیگی،سات فیصد نے معلوم نہیں کا جواب دیا۔سروے میں پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوپائیگی جس پر62فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،23فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائیگی 15فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا۔سروے میں پوچھا گیا کہ عمران خان کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے تاریخی ٹیکس جمع کیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول قیمتیں عالمی سطح پر بڑھنے کے باوجود ان کی حکومت پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے جس پر 10فیصد نے مکمل جبکہ 42فیصد نے کسی حد تک اتفاق کیاجبکہ 43فیصد نے اسے غلط قرار دیا اورپانچ فیصد نے کہاکہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔سروے میں پوچھے گئے ایک اور سوال پر 69فیصد عوا م نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنی حالیہ تقریر میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے گئے بڑے اقدامات سے ان کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑیگااورعام آدمی کے حالات جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے،

25فیصد نے کہاکہ عام آدمی کیلئے حالات بہتر ہوجائیں گے جبکہ چھ فیصد نے کہاکہ معلوم نہیں۔سروے میں سوال کیاگیاکہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کااعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کس قدر ریلیف ملے گا جس پر 47فیصد افراد نے کہا اس سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا،42فیصد نے کہاکہ ہمیں کچھ ریلیف ملے گا، نو فیصد نے کہا بہت ریلیف ملے گا،تین فیصد شہریوں نے معلوم نہیں میں جواب دیا۔

سروے میں ایک اور سوال کیاگیاکہ وزیراعظم خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر کمی کااعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کس قدر ریلیف ملے گا جس کے جواب میں 48فیصد عوام نے جواب دیاکہ انہیں بالکل ریلیف نہیں ملے گا،41فیصد نے کہاکچھ ریلیف ملے گا، آٹھ فیصد نے جواب دیا کہ بہت ریلیف ملے گا جبکہ تین فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا۔سروے میں پوچھے گئے ایک اورسوال میں وزیر اعظم کے مارچ کے

آخر تک پنجاب کیلئے صحت کارڈ جاری کر نے کے اقدام پر 37فیصد افراد نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا،29فیصد نے کچھ اطمینان ظاہر کیا،سروے میں 28فیصد عوام بالکل مطمئن نہیں اور چھ فیصد نے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امداد میں اضافے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 32فیصد افراد نے مکمل،31فیصد نے حکومتی اقدام پر کچھ اطمینان کااظہار کیا جبکہ 32فیصد افراد نے اس کی نفی کی،پانچ فیصد عوام نے ”معلوم نہیں“ میں جواب دیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…