منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لوگ عیسائی سمجھتےہیں لیکن میں نماز پڑھتی ہوں معروف اداکارہ سارہ لورین

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو، تین سالوں سے کسی قسم کا کام نہیں کررہی ،شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا،میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں۔لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں ،ان باتوں پر مسکراتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔

پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیرئیر کی مشکلات، نام اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا۔اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی ووڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔سارہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی ووڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں۔ یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کیلئے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…