اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’راہ عدم اعتماد میں روتا ہے کیا ،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘‘۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد سے بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو گھر بھیجنا ہے ،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بنتی ہیں
، انجام جو نظر آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایک ہی ’’بدقسمت لیڈر‘‘ہے جسے پوری قوم گھر بھجوانا چاہتی ہے، وہ ہیں عمران صاحب،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کے بیانات بجھتے چراغ کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کا مقصد صرف آپ سے نجات ہے، قوم کا وقت اور وسائل مزید نہ کریں، سامان تو آپ باندھ چکے ہیں، اب گھر جائیں۔