جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا‘عید الفطر 2 مئی کو متوقع

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

ریاض (آئی این پی) سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔حساب سے اگر دیکھیں تو پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر 3 اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر

عید الفطر 3 مئی 2022 کو ہو سکتی ہے۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔ماہرفلکیات نے کہا کہ شعبان کی 29 تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر 24 منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ چاند کا یہ حساب سعودی عرب کے حوالے سے ہے۔ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا ئوبر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2 مئی کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…