بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی۔پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق (ق )لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔

بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے جس پر شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ان کی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی، شیخ رشید نہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سیالکوٹ کے تمام رہنما اور کارکن خصوصی طور پر عثمان ڈار کو انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغیر سیالکوٹ میں اتنے لوگ نکل آئے تو سوچیں کہ ان کے ساتھ ڈی چوک پر عوام کس تعداد میں ہوں گے۔اسد عمر نے کہا کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے ، جس کے بعد وزیر اعظم عوامی جلسوں میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…