جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی میں ضم ہونے پر وزارتِ اعلیٰ دی جا سکتی ہے، حکومت کی چوہدری برادران کو پیشکش

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب پر مشتمل حکومتی کمیٹی کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک ہوئے،چوہدری شجاعت گھر پر ہی موجود تھے

تاہم انہوں نے ملاقات میں شرکت نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا تو چوہدری پرویز الٰہی نے جوابی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے کہا کہ (ق) لیگ کو وزرات اعلی دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، اگر ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلی بننے پر اعتراض نہیں،ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلی لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران نئے وزیر اعلی پنجاب کے لیے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور آیاجبکہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کے لیے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…