جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ، انگور اڈہ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی۔ پاک افغان تجارت کیلئے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے،انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد خوش ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ سہولیات میں بہتری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیاجا سکتا ہے۔ انگور اڈہ پر پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان امجد معراج کا کہنا ہے کہ پاک افغان تجارتی گزر گاہ کی کامیابی میں یہاں کے عوام کا کردار کلیدی ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات میں بھی بہتری اذئی تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے ضلع جنوبی وزیرستان کی آبادی تقریبا سات لاکھ ہے، یہاں کے عوام دہائیوں تک بنیادی سہولیات سے محروم رہے، تاہم دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کی زندگیوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ مثبت تبد یلی آر ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…