جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

یوکرین‘ فوجی نے گرل فرینڈ کو چیک پوسٹ پر شادی کی پیشکش کردی

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)جنگ زدہ ملک یوکرین میں فوجی نے چیک پوسٹ پر ہی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یوکرین میں روسی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں اور افراتفری کے باعث شہری اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں،

یوکرین سے آنے والی تمام خوفناک خبروں کے درمیان، یوکرین کے ایک فوجی کی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں کا گروپ ایک کار کو چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لے رہے ہیں، کار میں سوار تمام افراد باہر نکل کر منہ گاڑی کے شیشوں کی طرف کرکے ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہیں۔تلاشی کے دوران، ایک فوجی اہلکار اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گھٹنوں کے بل جْھک کر بیٹھ جاتا ہے، اْس کے ہاتھ میں انگوٹھی ہوتی ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں پھول ہوتے ہیں جو فوجی اہلکار نے چْھپائے ہوتے ہیں۔فوجی اہلکار کی گرل فرینڈ، جب پیچھے مْڑ کر دیکھتی ہے تو وہ اپنے بوائے فرینڈ کو گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھ کر خوشی سے جھوم اْٹھتی ہے۔گرل فرینڈ کو دیکھتے ہی فوجی اہلکار، اْسے پروپوز کرنے کے لیے انگوٹھی پہناتا ہے اور پھر پھول دیتا ہے۔دوسری جانب چیک پوسٹ پر موجود دیگر فوجی اہلکار، اس منظر کی ویڈیو بناتے نظر ا?ئے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…