اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے صارفین پر 58 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے عوامی مارچ کے دبائو میں پیٹرول اور بجلی کی
قیمتوں میں اضافہ نا کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 5.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس غیر معمولی اضافے سے صارفین پر 58 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے وزیراعظم کے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے، اب پیٹرول کی قیمتوں پر بھی یو ٹرن لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، حکومت کے تمام رلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں، اس حکومت میں رلیف صرف امیروں کو ملا ہے،عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔