جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کارتک آریان کو شادی کے لیے 20 کروڑ روپے کی پیش کش

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی خاتون مداح نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی

جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔عنایت ورما نے کہا ‘میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا’۔ یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں جس کے بعد اسی ویڈیو کے کومنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی۔پرستار نے لکھا ‘اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی’ جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ ‘کب’ اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔اس دلچسپ پیشکش اور اداکار کا تبصرہ پڑھ کر دیگر کئی مداحوں نے بھی طنز ومزاح سے بھرپور کومنٹ کیے۔ خیال رہے کہ کارتک آریان ان شوبز شخصیات میں شامل ہیں جو اپنے پرستاروں کو خوب چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں دو لڑکیوں کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو مذکورہ اداکار کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر انہیں پکار رہی تھیں۔بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…