ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کی مراد علی شاہ کو ایم کیو ایم کے دفاتر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہری سندھ میں سیاست اور سیاسی عمل کا حصہ بننا ایم کیو ایم پاکستان کا بنیادی حق ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم زرداری ملاقات یقینی بنانے میں ڈاکٹر عاصم اور سلیم مانڈی والا نے بنیادی کردار ادا کیا،

ملاقات سے ایک روز قبل رت گئے تک سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم وفد سے مزاکرات کرتے رہے۔ایم کیو ایم رہنماؤں اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں سندھ کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سے اشتراک ایم کیو ایم کے لئے سیاسی طور پر نقصان دہ ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم نے اردو بولنے والوں کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں سرکاری کی تقرریوں اور تعیناتیوں کا معاملہ اٹھایا جس پر آصف زرداری نے فوراً ہی مراد علی شاہ کو یہ معاملہ دیکھنے اور شکایت دور کرنے کی ہدایت کی۔ایم کیو ایم نے اپنے بند دفاتر کھولنے کا بھی معاملہ اٹھایا جس پر آصف زرداری نے مراد علی شاہ کو ایم کیو ایم کے دفاتر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دفاتر وفاقی حکومت کے کہنے پر رینجرز نے بند کر رکھے ہیں جس پر آصف زرداری کی ہدایت کی کہ ڈی جی رینجرز سے بات کر کے بند دفاتر کھلوائیں۔وفد نے آصف زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب، سندھ میں ہمارا بھی کچھ خیال کریں جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ آپ کے بڑوں کا بھی خیال کیا، آپ کا کیوں نہیں کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں اردو بولنے والوں سے امتیاز برتا جارہا ہے۔خالد مقبول نے آصف زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم بانی متحدہ سے علیحدہ ہو کر

مشکل حالات میں پاکستان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اسپیس ناں ملے تو معاشرہ میں انتہا پسند روئیے فروغ پاتے ہیں، شہری سندھ میں سیاست اور سیاسی عمل کا حصہ بننا ایم کیو ایم پاکستان کا بنیادی حق ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ سندھ میں شہری دیہی کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہیں، ایم کیو ایم کی شکایت کا جائزہ کے کر اسے دور کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…