جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، مولانا فضل الرحمان

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے جنرل باجوہ کوکسی کی کوئی شکایت نہیں لگائی، میں نے شکایت لگانے والی سیاست کبھی نہیں کی، سول کی طرح ملٹری بیوروکریسی قابل احترام ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےپارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اظہار یکجہتی کا اظہار کیا

قبل ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا۔ ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا اور ان کے مہمانوں کو زدوکوب کیا۔ کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھ کر تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی۔ انہو ں نے کہا جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا اور پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں۔ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا فتح و نصرت کے لئے اللہ تعالی سے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔رجوع الی اللہ ہماری کامیابیوں کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا اللہ سے امید ہے کہ آئندہ بھی اور خاص طور پر عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطاء کرے گا۔ ان نااہل نالائق اور ناجائز حکمرانوں سے اللہ قوم کو نجات عطاء کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…