سپریم کورٹ نے بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف قرار دیدیا

10  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف قرار دیدیا۔سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاذ نہیں کر سکتے۔سپریم کورٹ

نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے، آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چا ہیے، آرڈیننس کچھ ماہ بعد ختم ہو جاتے ہیں، آرڈیننس کے ذریعے طویل المدتی حقوق، ذمہ داریاں دینے سے گریز کرنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا کہ جمہوری ملک میں عوام منتخب نمائندو ں کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں، قانون سازی میں یقینی بنایاجائیکہ عوام کے حقوق پامال نہ ہوں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کہتا ہے کہ پاکستان وفاقی جمہوریہ ہے، وفاقی جمہوریہ چاروں صوبے اور اسلام آباد پر مشتمل ہے، جو قانون لوگوں کی شمولیت سے بنایا جاتا ہے لوگ اسے دل سے قبول کرتے ہیں، وفاقی سطح پر قانون سازی پورے ملک کیلئے ہوتی ہے، انکم ٹیکس لیوی کو فنانس ایکٹ 2013 میں لپیٹ کر سینیٹ میں ووٹنگ سے دور رکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…