جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

دبئی میں لاوارث کتوں کی کفالت کیلئے منفرد منصوبہ تیار

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

دوبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے این ایف ٹی کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ اب لاوارث کتوں کی کفالت کے لیے ان کے ڈیجیٹل عکس (اوتار) کے این ایف ٹی فروخت کئے جائیں گے۔ یہ رقم ان جانوروں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوگی۔متحدہ عرب امارات میں واقع لاوارث کتوں کا

مرکز اسی ہفتے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) جاری کرے گا۔ این ایف ٹی میں یہاں کے کتوں کی ڈجیٹل اوتار یا نمائندہ تصاویر بنائی جائیں گی۔ اس کے مکمل حقوق این ایف ٹی خریدنے والوں کو دیئے جائیں گے۔اس تدبیر سے نہ صرف غیرتجارتی ادارے اور این جی او کے مقاصد کو فروغ ملے گا بلکہ خیراتی رقم جمع کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی عام ہوسکے گا۔ اس شعبے میں مشرقِ وسطیٰ بھی شامل ہوچکا ہے۔آوارہ یا لاوارث کتوں کا یہ مرکز دنیا میں چوتھا بڑا ادارہ بھی ہے جس کی جانب سے 12 مارچ کو 12 بجے این ایف ٹی کی فروخت شروع ہوگی۔ اس کی خریداری کا لنک ٹویٹر پر ڈالا جائے گا اور این ایف ٹی کی تمام معلومات بھی ٹویٹر پر ہی دی جائیں گی۔اس سے قبل جانوروں کی بحالی اور رحمی روکنے کے امریکی غیرسرکاری ادارے پوٹوکول اور کوسٹا ریکا کے ایک اور ادارے نے مارچ 2021 میں نے بھی این ایف ٹی فروخت کی تھی جو ان کے جانوروں کی تصاویر پر مبنی تھی۔ اب دبئی میں واقع اسٹرے ڈاگ سیںٹر بھی این ایف ٹی جاری کررہا ہے۔این ایف ٹی میں ڈجیٹل اثاثوں، ویڈیو، تصاویر کے حقِ ملکیت فروخت کئے جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں لاوارث کتوں کے مرکز سے صرف 150 این ایف ٹی جاری کئے جائیں گے جو یہاں موجود کتوں کی ڈجیٹل تصاویر پر مبنی ہوں گے۔ تمام این ایف ٹی بلاک چین کمپنی سولانا پر نیلام ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…