ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ ٹھیک بتاکر شائقین کی پریشانی دور کر دی

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین ٹیم میں شامل دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ ٹھیک بتاکر شائقین کی پریشانی دور کر دی ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم میں شامل مڈل آرڈر بیٹر نے پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں

90 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم آسٹریلوی بیٹر کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور پنڈی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آخر ان کا ٹھیک نام کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود آسٹریلوی بیٹر سے انٹرویو کر رہے ہیں۔ویڈیو میں مارنوس لبوشین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی اسپنرز کو 2005 سے دیکھ رہا ہوں کہ وہ وکٹ لینے کے لیے کس طرح سے بولنگ کرتے ہیں تاہم جب آپ پیس، سیم اور اسپن وکٹوں کے بعد ایک مختلف جگہ پر کھیلتے ہیں تو آپ کو مختلف تکنیک اپنانی پڑتی ہیں کیونکہ پاکستان میں گیند بہت نیچے رہتی ہے۔آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی وکٹوں پر آپ کو آف اسپن، لیگ اسپن اور سوئپ شاٹس بہتر کرنی پڑتی ہیں۔اپنے نام کے ٹھیک تلفظ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ‘ڑ اور خ’ کا تلفظ موجود ہے اس لیے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ‘مارنس لبوسکاخنی’ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…