ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی چوری کی ویڈیو وائرل

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو (این این آئی)بھارت میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادونے وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقے وارانسی کے ایک پولنگ اسٹیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی چوری کا الزام عائد کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے لکھنو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وارانسی کے ایک رائے شماری مرکز سے

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چوری کی جارہی ہیں جبکہ ووٹوں کی گنتی کو محض دو روز باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں ای وی ایم مشینیں موجودہیں۔ انہوں نے مودی حکومت پرانتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں ہونے والے انتخابات میں لگ بھگ 50نشستوں پر بی جے پی کی جیت کا فرق 5ہزار ووٹوں سے کم تھا۔اکھلیش یادونے وزیراعظم مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کے اس دعویٰ کہ ویڈیو میں دکھائی گئی ٹرک میں موجود ای وی ایم مشینیں انتخابات میں استعمال نہیں کی گئی اوراستعمال ہونے والی مشینیں سی آر پی ایف کی تحویل میں اسٹرانگ روم میں مہربند کر کے محفوظ کی گئی ہیں، کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وارانسی میں ہم نے ایک ٹرک روکا اور دو ٹرک فرار ہوگئے۔ اگر کوئی مشکوک سرگرمی نہیں ہے تو ای وی ایم لے جانے والے دو ٹرک کیوں فرار ہوئے؟ انہوں نے کہاکہ انتخابی امیدواروں کی مرضی کے بغیر کہیں سے بھی کوئی ای وی ایم مشین منتقل نہیں کی جاسکتی ۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ انہیںاطلاع ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو فون کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کی شکست کی صورت میں ووٹوں کی گنتی کی رفتار سست کر دی جائے اور اب جبکہ ای وی ایم مشینوں کی چو ری پکڑی گئی ہے تو عہدیدار مختلف بہانے بنارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…