جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روس یوکرین تنازع’ پولینڈ کی خواتین نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(این این آئی) روس کی جانب سے یوکرین پر چڑھائی کے بعد پولینڈ میں عارضی پناہ کیلئے آنے والے یوکرینیوں کو مثالی خدمات پیش کرکے پولش شہریوں نے دل جیت لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے پولینڈ آنے والے ریلوے ٹریک کے

اسٹیشن پر پولیش مائیں بچوں کے اسٹرولرز چھوڑ گئیں تاکہ یوکرینی پناہ گزین جن کے پاس نومولود یا کمسن بچے ہوں تو ان میں رکھ سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام پر پولینڈ کی خواتین کو دنیا بھر سے داد مل رہی ہے۔ اسٹرولرز کی تصویر پولینڈ کے شہر پرزملز میں قائم ریلوے اسٹیشن کی ہے جو یوکرین بارڈر سے 8 میل دوری پر ہے۔یوکرینی پولینڈ داخل ہونے پر پرزملز ریلوے اسٹیشن سے اپنے بچوں کے لیے بلاجھجھک اسٹرولرز اٹھا سکتی ہیں۔خیال رہے کہ یوکرین میں جنگی صورت حال کے سبب کئی یوکرینی شہری پڑوس ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، زیادہ تر لوگ پولینڈ کا رخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی حکومت نے 18 سے 60 سال کے مردوں پر ملک سے انخلا پر پابندی بھی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے اکثر خواتین ہجرت کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…