جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پارٹی قیادت سے اظہار ناراضگی کی وجوہات سامنے آگئیں

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی پارٹی سے ناراضگی وجوہات سامنے آ گئیں،فیصل آباد ڈویژن کے ارکان شہباز گل کی مداخلت جبکہ نور عالم خان حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں ہیں، اکثر اراکین کی جانب سے پارٹی ارکان کو عزت نہ ملنے پر بھی ناراضگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے ارکان شہباز گل کی مداخلت پر ناراض ہیں،

ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو شہباز گل کی مداخلت پر تحفظات سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل فیصل آباد میں آئندہ الیکشن میں اپنے لیے سپورٹ مانگتے رہے، وزیراعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کے بجائے شہباز گل کو ماسکو لے گئے جس سے ناراض اراکین دلبرداشتہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نور عالم خان حکومتی فنڈز صرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں تھے، نور عالم خان اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگتے رہے جو نہیں ملے، نور عالم خان کی وزیراعظم سے ملاقات میں بھی تحفظات دور نہ کیے گئے۔ سپیکر اسد قیصر کے خلاف بولنے پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس اور پی اے سی سے نکالنا بڑی ناراضگی کی وجہ بنا۔ذرائع نے بتایا کہ 50 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کو بیرون ملک دوروں پر بھجوانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے نجی محفل میں ان ارکان کو غدار قرار دیا۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ غدار ارکان کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ یہ باتیں ارکان تک پہنچ گئیں جس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ان ارکان کے تحفظات بھی دور نہ کیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر ر طاہر صادق کے حلقے میں ملک امین اسلم کی مداخلت کے باعث بگاڑ پیدا ہوئی۔ وزیراعظم کو شکایت کے باوجود ملک امین اسلم کو انکے حلقے میں مداخلت سے نہ روکا گیا اور ملک امین اسلم نے میجر ر طاہر صادق کے حلقے میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔

اقبال آفریدی نے اپنے حلقے میں ایوب آفریدی کی مداخلت کا شکوہ کیا۔وزیراعظم نے اقبال آفریدی کے تحفظات کو دور نہ کیا۔ ایوب آفریدی متعلقہ حلقے میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔بعض اراکین پر شک ناراضگی کا باعث بنا۔ غلام بی بی بھروانا کو پہلے روز سے ہی شک کے دائرے میں رکھا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر اراکین کی جانب سے پارٹی ارکان کو عزت نہ ملنے پر بھی ناراضگی ہے۔ بعض ارکان نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے لیے قائم وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…