لاہور(آن لائن) جہانگیر ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جویہ بات کر رہے ہیں وہ اب بھی انہی کی کابینہ کا حصہ ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خرم لغاری نے کہا ہے کہ مائنس عثمان بزدار مطالبہ کسی ایک فرد کا ہو سکتا ہے سب کا نہیں۔ دلچسپ امر ہے کہ مائنس عثمان بزدار مطالبہ خود جہانگیر ترین گروپ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ
پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں وہ مائنس عثمان بزدار مطالبے کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے واضح طور پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ اس موقع پر عثمان بزدار کو چھوڑ نہیں سکتا ہوں اور نہ ہی چھوڑوں گا۔ جو مائنس عثمان بزدار کی بات کر رہے ہیں وہ اب بھی انہی کی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی اسمبلی بچائیں، مائنس عثمان بزدار کی سوچ تبدیل کی جائے۔