جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی

جنرل نشست پر الیکشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاکہ وفاقی حکومت عزت بچاتی پھررہی ہے بہت مہنگائی کردی ہے، ہم عوام کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی سند ھ میں کام کررہی ہے،اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کودیاہے، میں نے بہت کہا سندھ پرتوجہ دو لیکن وزیراعظم نے آنے میں تاخیرکی اور پنجاب اور کے پی پر توجہ دی۔اسلم ابڑونے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، بائیکاٹ نہ کرتے تو پی ٹی آئی کے کئی ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑتے، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اور ڈر سے کئی ارکان ووٹ دینے نہیں آئے۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے قائد سے خوش نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…