اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور چین دوستی کا ایک اور لازوال شاہکار پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ کراچی جوہری توانائی منصوبے کا کے تھری یونٹ کامیابی سے قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے ملک کے توانائی ڈھانچے بہتر بنانے،
کاربن اخراج میں کمی کے اہداف حاصل ہو سکیں گے۔ پاکستان میں موجود چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کے تھری یونٹ سے سالانہ تقریباً 10 ارب کلو واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پاکستان میں 40 لاکھ سے زائد گھرانوں کو کی بجلی کی طلب پوری ہو سکے گی۔ پلانٹ کی تکمیل سے کوئلے کی کھپت 31 لاکھ 20 ہزار ٹن کم ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کو 81 لاکھ 60 ہزار ٹن سالانہ کم کرے گا۔ یہ منصوبہ 7 کروڑ سے زیادہ درخت لگانے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا توانائی ڈھانچے بہتر بنانے، کاربن اخراج میں کمی کے اہداف حاصل ہو سکیں گے۔