ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ مشکوک نکلا پی آئی اے کو ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافرکو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا جس سے قومی ائیر لائن کو سوا کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ، قومی ائیر لائن نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے

معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ،مسافر کو دل کادورہ پڑنے پر پرواز کو واپس کراچی ایئرپورٹ واپس اتار لیا گیا تھا اورمسافر کو فوری ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ میں مسافر کے چیک اپ کے بعد دل کے دورے کے شواہد نہیں ملے۔ڈاکٹرز کے مطابق کینیڈین شہری مسافرسید وصی کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔مسافر کی اس حرکت کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو سوا کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ترجمان نے بتایا کہ لینڈنگ سے پہلے بوئنگ 777 کا ایک اضافی ایندھن ٹینک کو سمندر کے اوپر چکر کاٹ کر فضا ء میں ضائع کیا گیا تھا، ایندھن پھینکے کی وجہ سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل بوئنگ 777 طیارے میں 100 ٹن ایندھن تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…