ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیر پگاڑا وزیر اعظم سے نہیں ملیں گے

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس  کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ایک بیان میں سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہوگی،پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپورمیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی، مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے منتخب ہونے والے حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ارکان کی اہمیت بڑھ گئی ہے حکومت کی اتحادی جماعتیں جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کے بعض ارکان قومی اسمبلی بھی حکومت سے ناراض ہیں اور گاہے بگاہے اس کا اظہار بھی کرتے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اپنی پارٹی ،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ایک ایک مزید وزارت کی پیش کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ایم کیو ایم نے حکومت کا اتحادی بنتے وقت دو وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا جو پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں پورا نہیں کیا اور انہیں صرف ایک آئی ٹی کی وزارت دی گئی ایم کیو ایم بار بار اس بات کا اظہار کرتی رہی ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ان کے کوٹے پر نہیں ہیں ایم کیو ایم کے دیگر مطالبات جس میں کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج ، کارکنان پر سے جھوٹے مقدمات کا خاتمہ اور سیاسی دفاتر کھولنے کی اجازت دینا شامل ہے حکومت نے تاحال پورے نہیں کیے۔

اسی طرح جی ڈی اے کو بھی صرف ایک آدھ وزارت پر رکھا گیا ہے جبکہ پارٹی کے سینئرار کان سمت چھ دیگر ارکان قومی اسمبلی بھی اپنی حکومت سے خوش نہیں ہیں اپنے د ورے کے دوران عمران خان گورنرہائوس میں ان ارکان سے بھی ملاقات کرکے ان کا شکوہ دور کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب کہاجارہا ہے کہ پارٹی کے سابق مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی کراچی کا دورہ کریں گے۔

وہ ایم کیو ایم کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جی ڈی اے کے سربراہ اور ناراض ارکان سے بھی ملاقات کریں گے اس تناظر میں کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان کی اہمیت تحریک عدم اعتماد میں فیصلہ کن اہمیت اختیارکرگئی ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف بھی عدم اعتمادکی تحریک سے قبل کراچی کا دورہ کریں اور وہ حکومتی اتحادی پارٹیوں سے ملاقات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…