کراچی(آن لائن) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ خواتین کی عزت و حقوق کے تحفظ کو اسلامی تقاضوں کے تحت یقینی بنانا ہوگا ،اسلام خواتین کو شرم وحیاء کا درس دیتا ہے میرا جسم میری مرضی اسلام وملک دشمن نظریہ ہے،مغربی ایجنٹ اللہ کے قانون میں مداخلت کر کے قہر الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں ، اسلام نے عورت کو بلند مقام اور حیاء سے نوازہ ہے
مغربی کلچراسلام کی اساس کے خلاف اور مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول ﷺ ختم کرنے کے مترادف ہے ،حجاب پر پابندی لگانے والے ممالک کا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،بھارت سمیت یورپی ممالک میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی سلب کرنا اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کی خلاف ورزی ہے ، خواتین کی عزت و حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مغرب کے باطل نظریئے کو دفن کر کے حیاء کا پرچم بلند کرینگے،خواتین کو دین اسلام نے جو مقام عطا کیا اس کی مثال دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے،خواتین ڈے منانے کیخلاف نہیں اس کی آڑ میں مغربی کلچر کو فروغ دے کر اسلامی تہذیب کو مسخ ہونے نہیں دینگے ،خواتین پر ظلم وزیادتی کو روکنے کے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواش شاہ سے آئے ہوئے ڈویژنل صدر حافظ ایاز احمد نقشبندی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع نوابشاہ کے نائب ڈویژنل صدر علامہ عبدالغفور حضوری ،ضلعی رہنما ساجد قادری ،ضلعی رہنما مولا بخش قادری ودیگر موجود تھے ،اس موقع پر حافظ ایاز احمد نقشبندی نے نوابشاہ ڈویژن میں تنظیمی کام سے آگاہ کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کی جدوجہد اور قائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے مشن سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،اہلسنت کو اس کا کھویا ہوا تشخص واپس دلائینگے،اتحاد اہلسنت کیلئے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا کارکنان تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ،پاکستان سنی تحریک شہداء قائدین کے مشن پر گامزن ہے ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیںاور تنظیمی کام تیز کردیں۔