ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن متعارف

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور موبائل فون آپریٹر کے ساتھ مل کر سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے موبائل کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ان سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے

متعارف کروایا گیا ہے جو اپنا موبائل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی متوقع تاریخ، نام پر جاری کردہ موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوگا۔یہ نیا سسٹم ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے فوری توثیق کرے گا تا کہ درخواست گزار کی پاکستان آمد کی تاریخ کی تصدیق کی جاسکے۔درخواست گزار کے قیام کا دورانیہ 120 روز سے بڑھنے پر اس سہولت کے تحت استعمال کی جانے والی آئی ایم ای آئی معطل کردی جائے گی اور مقامی نیٹ ورک کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔اگر وہی درخواست گزار دوبارہ پاکستان کا دورہ کرتا ہے تو اسے پہلے جمع کرائی گئی دستاویز ایک بار پھر جمع کروا کر اس سہولت کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔یہ نظام نہ صرف مختصر عرصے پر پاکستان آنے والے غیر ملکیوں اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ ملک کی مثبت تصویر بھی پیش کرے گا۔اسی طرح اس نظام کے تحت متعارف کرائی گئی نگرانی اس بات کو یقینی بنائے گی صرف حقیقی سمندر پار پاکستانی اور غیر ملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…