ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شین وارن کی اچانک موت پر اہل خانہ کا بیان سامنے آگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)لیجنڈری آسٹریلین کرکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ نے معاملے کو اپنے لیے نہ ختم ہونے والا ایک ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔ شین وارن کے اہلِ خانہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ان کے والدین، بھائی، بچوں اور سابقہ اہلیہ نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ 4 مارچ 2022 کی رات کو ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا

ایک ڈراؤنا خواب شروع ہوا ہے، یہ وہ تاریخ جس دن ایک بیٹا اپنے والدین، باپ اپنے بچوں اور بھائی اپنے بھائی سے بچھڑ گیا۔ والدین نے کہا کہ اپنے غم کو بیان کرنے کے لیے موزوں الفاظ لانا بھی ہمارے لیے ناممکن کام ہے اور شین کے بغیر مستقبل دیکھنا ناقابلِ تصور ہے۔ شین وارن کی سب سے بڑی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہم دونوں میں کافی چیزیں مشترک تھیں اور میں ہمیشہ ان کے ساتھ مذاق کیا کرتی تھی کہ میں آپ کی خصوصیات لے کر آئی ہوں اور یہ مجھے کتنا پریشان کرتی ہیں۔اس نے تحریر کیا کہ میں ہمیشہ آپ کو یاد کرتی رہوں گی میں خوش قسمت ہوں کہ آپ کو ہمیشہ اپنا والد کہوں گی۔’شین وارن کے بیٹے نے تحریر کیا کہ ان کا خیال ہے کہ کوئی بھی چیز ان کے دل میں پیدا ہونے والے اس خلا کو پر نہیں کرسکے گی۔ اس کا کہنا تھا کہ پوکر کی ٹیبل پر بیٹھنا، گالف کورس میں چہل قدمی کرنا اور پیزا کھانا کبھی اب اس طرح سے نہیں ہوگا۔شین کے بیٹے نے والد کے لیے تحریر کیا کہ آپ ہمیشہ مجھے خوش دیکھنا چاہتے تھے، میں خوش رہنے کی کوشش کروں گا۔ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں آپ کا ہاتھ تھاموں اور کہوں کہ ابا! سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے۔خیال رہے کہ 4 مارچ کو 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اس حوالے سے کرکٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…