جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سوا کروڑ کا ایندھن ضائع کرکے پی آئی اے نے مسافر کی جان بچالی

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی سے پی آئی اے کے ٹورنٹو جانے والے طیارے نے مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوری لینڈنگ سے قبل سوا کروڑ روپے مالیت کا اضافی ایندھن فضا میں ضائع کردیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے

سبب جہاز کو ایک گھنٹہ 36 منٹ کی پرواز کے بعد فوری طور پر کراچی واپس اتار لیا گیا، مسافر کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طیارے کو فوری لینڈنگ سے پہلے اپنا اضافی ایندھن پھینکنا پڑا۔پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ بوئنگ 777 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایک لاکھ کلو ایندھن فضا میں پھینکا ہے جس کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے۔ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، انسانی جان بچانے کیلئے طیارے کو قبل از وقت لینڈنگ کرنا پڑی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 32 سالہ مسافر مریض سید وصی کینیڈین شہریت کے حامل ہیں ، ان کی حالت بہتر ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سید وصی کو خاندان کے فرد کے ہمراہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…