اسلام آباد (آن لائن )لیگی ارکان پارلیمنٹ کی پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کر کے ہر گروپ کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔ذ رائع کے مطابق ہر گروپ کا وٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا ۔گروپ لیڈر ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کاذ مہ دار ہو گا۔ اگر کسی رکن اسمبلی کو کسی سرکاری ادارے کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا امکان ہو تو وہ فوری طور پر گروپ لیڈر کو بتائیگا۔ایسے ارکان کو جے یو آئی کے انصار الاسلام کا حفاظتی دستہ فراہم کر دیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائش گاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔