اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ جتنا کام بطور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کیا ہے اتنا کسی نے نہیں کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھائیں
اور ناراض اراکین سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات دور کریں ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایات کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ وزارت اعلی کے امیدوار ہیں انہیں عثمان بزدار سے مسئلہ ہے ، عثمان بزدار میڈیا فرینڈلی نہیں اس کا انہیں نقصان ہوتا ہے ۔ عثمان بزدار رابطوں کی وجہ سے ایم پی ایز میں مشہور ہیں ۔