لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہنگامی دورے پر لاہو ر پہنچ کر پارٹی کے سینئر رہنما عبد العلیم خان سے ملاقات کی ۔ جس میں سیاسی صورتحال اور عبد العلیم خان کے تحفظات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد العلیم خان نے پنجاب کی گورننس پر
سوال اٹھاتے ہوئے اپنے اورہم خیال رہنمائوں کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تحفظات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ مزید بتایا گیاہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل جہانگیر خان ترین سے بھی رابطہ کرکے ان کے تحفظات سے آگاہی حاصل کریں گے۔