ملتان (این این آئی)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وہ علیم خان گروپ میں شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی علیم خان کو گروپ بنا رہے ہیں ،ان کے کھانے کی دعوت میں کہا ہے کہ اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو مل بیٹھ کر طے کئے جائیں ۔ٹیلی فون پر بات چیت میں ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ علیم خان تحریک انصاف کے ساتھی ہیں ، انہوں نے کھانے پر بلایا تھا جیسے سوشل میڈیا نے غلط رنگ دے دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ میں نے کھانے کی دعوت میں علیم خان سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل بات چیت کے ذریعے اپنے تحفظات دور کریں ۔انہو ںنے کہا کہ ہم آج بھی عوام کے مسائل حکومت پنجاب کے فنڈز سے کر رہے ہیں اور میں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڈے یا تحریک انصاف سے علیحدگی اور علیم خان گروپ میں جانے ا کوئی فیصلہ میں کیا توقع ہے کہ علیم خان بھی مزاکرات کا راستہ اختیار کریں گے