ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے امریکا اور یورپ پر لفظی حملوں سے پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچے گا، اسحق ڈار

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کے وہاڑی میں جلسہ عام میں امریکہ اور یورپ پر شدید اور سخت الفاظ استعمال کرنے کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے

باعث شرمندگی قرار دیدیا۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ہچکولے کھاتے ہوئے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام، قوم اور دوست ممالک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، جس سے پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہورہا ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک اور نفرت آمیز تقریر کی ہے، وہ عوام سے کیے گئے اپنے لاتعداد وعدوں میں سے ایک بھی پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اپوزیشن اور مخالفین کے خلاف بدعنوانی کے منتر کی بوسیدہ بیان بازی سے آگے نکلتے ہوئے اب نیٹو اور یورپی یونین پر کھلے عام لفظی حملہ کرکے پاکستان کے مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا اہتمام بھی کردیا ہے۔ان کے مطابق جس سے نقصان صرف پاکستان اور پاکستانی عوام کا ہونا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…