ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی معروف کھلاڑی نے شین وارن کو عظیم ترین اسپنر ماننے سے انکار کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے عظیم بلے باز سنیل گاوسکر نے آسٹریلین اسپنر شین وارن کے اچانک انتقال کر افسوس کا اظہار کیا تاہم انہیں عظیم ترین اسپنر ماننے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے

گاوسکر نے 52سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کرنے والے اسپنر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے انتقال پر کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔واضح رہے کہ شین وارن کے انتقال سے ایک دن قبل ہی سابق عظیم آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز روڈنی مارش بھی انتقال کر گئے تھے۔سابق بھارتی بلے باز نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ناصرف آسٹریلین کرکٹ بلکہ پوری دنیا کرکٹ دو عظیم کھلاڑیوں روڈنی مارش اور شین وارن سے محروم ہوگئی ہے اور مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ شین وارن نے ایک ہنر میں مہارت حاصل کی جو بہت مشکل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں 700 سے زائد اور ایک روزہ کرکٹ میں سینکڑوں وکٹیں لینے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے اچھے باؤلر تھے۔انہوںنے کہاکہ فنگر اسپن بہت آسان ہے اور آپ کو اس پر کنٹرول رہتا ہے کہ آپ کیسے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں مگر لیفٹ اسپن یا کلائی اسپن بہت مشکل ہے، مگر انہوں نے جس طرح سے لیگ اسپن باؤلنگ کی اور جس طرح سے وہ جادو کرتے نظر آئے، یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں ان کی اتنی عزت اور قدر کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…