ٹھل(این این آئی)ٹھل میں شادی شدہ ہندو خاتون نے اسلام قبول کرلیا،اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا اسلامی نام آمنہ رکھا گیا جبکہ عورت نے نکاح بھی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹھل کے گائوں میرپور برڑو کی مکین ہندو خاتون لکشمی باگڑی نے حیدرآباد کے مدرسے میں مولانا تاج محمد امروٹی کے پاس پہنچ کر اسلام قبول کرلیا ہے جس کے بعد لکشمی باگڑی کا اسلامی نام آمنہ رکھا گیا
,اسی دوران آمنہ بی بی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ دین اسلام مجھے پسند ہے اس لیے اسلام قبول کرکے مسلمان ہوئی ہوں جس کے بعد میں نے اپنی رضامندی سے کلیم اللہ برڑو سے نکاح کیا ہے مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے میں اپنی رضامندی سے گھر سے مسلمان ہونے کے لیے نکلی ہوں۔یاد رہے کہ دو روز قبل میرپور برڑو تھانہ پر لکشمی باگڑی کے ورثا نے کلیم اللہ برڑو پر لکشمی کو اغوا کرنے کی این سی بھی درج کرائی تھی۔