لاہور( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیدیا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقا ت میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے
تحریک انصاف کی قیادت کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو سیاسی حالات ہیںاس کا تقاضہ ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے ،جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے ،اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔