ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قوم کو امیدوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے عدم اعتماد 48گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمن

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی رہنمائ￿ سید خورشید شاہ پیر کے روز پی ڈی ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آئے

،انکے ہمراہ سید نوید قمر بھی تھے ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود ،اکرم خان درانی ،مولانا انور اور مفتی ابرار احمد خان بھی شریک تھے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔سید نوید قمر کا کہناتھا مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا ہمارے قابل احترام سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر تشریف لائے ہیں،ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ہے،ہم نے جو معلومات شیئر کی ہیں وہ حوصلہ افزائ￿ ہیں۔ انشائ￿ اللہ قوم کو اچھے نتائج ملیں گے۔مولانا فضل الرحمن سے صحافی نے سوال کیا اس بار پیپلز پارٹی سے کتنی امید ہے کہ سب اکھٹے رہیں گے،اس کے جواب میں انہوں نے کہا کچھ مشترکہ ضرورتیں ہوتی ہیں لیکن ہر وقت ماضی کی باتوں کو سامنے نہیں رکھ سکتے۔عوام بھی ہماری ماضی کی یادوں کو دہرانے کو پسند نہیں کرے گی۔اب عوام کی کیا ضرورت ہے اسے دیکھنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو امیدوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے ، عدم اعتماد 48گھنٹے سے پہلے ہوجائے گی، ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان کی اصل زبان وہی ہے جو اس نے کل استعمال کی۔گٹر کا منہ جب کھلتا ہے تو گند ہی باہر آتا ہے ۔عمران خان کون ہوتا ہے ہمیں دھمکیاں دینے والا ،ہمارے کارکنوں کی لاٹھیاں ھی گھروں میں تیل میں پڑی ہوئی ہیں۔یہ ہے وہ اصل عمران جو گلی کوچوں میں بازاری زبان استعمال کرتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ،یہ سیاسی عمل ہے آئینی استحقاق ہے۔۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا ہم نے مشاورت کی ہے اور مولانا کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ کچھ باتیں قبل از وقت نہیں بتائی جا سکتی ہیں ۔انشائ￿ اللہ اچھا نتیجہ آئے گا۔۔آج لیڈر شپ کی میٹنگ میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہو گا کب لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے، عمران خان کے جانے کیلئے ہی محنت کی ہے۔ دریں اثناء ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے ہوم ورک مکمل ہے ، بہت جلد تحریک پیش کریں گے۔حکومت فوری طور پر مستعفی ہوجائے ،ملک اور قوم پر رحم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…