ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی روپے پیر کو تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے کیونکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ نے افراط زر کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے اور مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اپنی ضروریات کا دو تہائی سے زیادہ تیل درآمد کرتا ہے اور قیمتوں میں اضافے سے

اس کاتجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور درآمدی افراط زر بڑھنے کا امکان ہے۔ بھارتی روپیہ اپنی اب تک کی کمزور ترین سطح پر 76.96 کو چھونے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 76.86 پر ٹریڈ کر رہاہے جو جمعہ کو 76.16 پر بند ہواتھا۔کورونا وبا کے دوران روپیہ 22 اپریل 2020 کو 76.9050 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔ایک پرائیویٹ بینک کی سینئر کاروباری شخصیت نے کہاکہ روپے کے تاریخ کی کم ترین سطح کو چھونے کے فوراً بعد سرکاری بینکوں سے ڈالر فروخت ہونا شروع ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسٹاک کی کارکردگی پر منحصر ہے، ہم روپے کو دوبارہ کمزور ہوتے دیکھ سکتے ہیں جب تک کہ بڑے پیمانے پر مداخلت نہ ہو۔ریزرو بینک آف انڈیا عام طور پر سرکاری بینکوں کے ذریعے ڈالر فروخت کرتا ہے تاکہ روپے کی قدر میں کمی کو روکا جا سکے۔گزشتہ ہفتے ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کا امکان ہے جس سے روپے پر دباؤ پڑے گا کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ملکی معیشت کورونا وبا کی تیسری لہر سے نکل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…