لاہور( این این آئی ) عائشہ احد کے بھائی یوسف احد کے خلاف نیب ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،احد ٹاور کلمہ چوک کے متاثرین کو دکانوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔احد ٹارو کے ما لک یوسف احد ملک نے احتساب عدالت میں بیان قلمبند کرایا اور کہا کہ ہم متاثرین کو
پلازہ میں دکانوں کی رجسٹریاں کروا کر دینے کو تیار ہیں۔عدالت نے سمجھوتہ کیلئے فریقین پر مبنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کی سمجھوتہ کمیٹی کے لئے نام مانگ لئے ۔ احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی ۔نیب نے ملزم یوسف احد ملک کے خلاف چار کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔ نیب کے مطابق ملزم نے احد ٹاور پلازہ دکانوں کی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے کروڑوں کا فراڈ کیا ۔ملزم نے دکانوں کی مد میں شہریوں سے رقوم وصول کیں مگر انہیں مالکانہ حقوق فراہم نہ کئے ۔