ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کشش ثقل سے چارج ہونے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک انفٹنی ٹرین

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)ایک آسٹریلین دنیا کی پہلی انفٹنی ٹرین تیار کرنے کی خواہشمند ہے جو چلنے کے لیے کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرے گی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئی نسل کی ٹیکنالوجی کی بدولت بیٹری پر چلنے والی الیکٹرک ٹرین کو ری چارج کے لیے روکنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔فورٹیسکیو نامی آئرن کمپنی نے برطانیہ کی بیٹری کمپنی ولیمز ایڈوانسڈ انجنیئرنگ کو خریدا ہے

تاکہ اس دہائی کے اختتام تک اس انڈسٹری کے کاربن کے اخراج کو صفر تک لاسکے۔کمپنی کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر اینڈریو فورسٹ نے کہا کہ انفٹنی ٹرین سے نہ صرف 2030 تک کاربن کے اخراج کو صفر پر لانا ممکن ہوگا بلکہ آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی، جبکہ نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔یہ ٹرین کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرکے بیٹری پاور سسٹم کو چارج کرے گی اور اضافی چارجنگ کی ضرورت ختم کردے گی۔کمپنی کی سی ای او ایلزبتھ گینز کے مطابق انٹنی ٹرین دنیا کی سب سے بہترین بیٹری الیکٹرک ٹرین ہوگی اور سفر کے دوران بیٹری چارجنگ سے توانائی پیدا کرنے والے آلات کو نصب کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔یہ کمپنی 16 مختلف ٹرینوں کو آپریٹ کرتی ہے جن کی 244 بوگیوں میں 34 ہزار سے زیادہ آئرن ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔اس وقت ان ٹرینوں کے لیے ڈیزل انجنوں پر انحصار کیا جاتا ہے جو ہر سال 8 کروڑ لیٹر ایندھن جلا دیتے ہیں۔کمپنی کا تخمینہ ہے کہ انفٹنی ٹرین کی تیاری پر 5 کروڑ ڈالرز لگ سکتے ہیں اور اسے توقع ہے کہ یہ دنیا بھر میں فروخت کی جاسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…