ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں حجاب کے معاملے پر ٹوئنکل کھنہ بھی بول اٹھیں

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ سے مصنفہ بننے والی اور بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی بھارت میں حجاب کے معاملے پر بول اٹھیں اور کہا کہ یہ خواتین کا حق ہے کہ وہ کیا پہنیں اور کیا نہ پہنیں۔اپنے ایک حالیہ کالم میں 48 سالہ سابقہ اداکارہ نے حجاب کے حوالے سے جاری

تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں خواتین کے حق کو تسلیم کیا وہیں انہوں نے بعض مذہبی رہنماؤں کی جانب سے حجاب پہننے کا دفاع کرنے پر اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حجاب کس طرح مردوں کو زیر لب مسکرانے سے روکتا ہے، ایسے تمام بھائی صاحب جو اس کے خلاف اور اسکے حق پر باتیں کر رہے ہیں انہیں چاہیے اس پر جھگڑوں کے بجائے گفت و شنید کریں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو راجیش کھنہ اور سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ سوشل میڈیا پر اپنی صاف گوئی پر مبنی آرا اور ظرافت آمیزی پر مبنی جملوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ برقع، حجاب اور یہاں تک کہ گھونگٹ کا جو معاملہ ہے وہ بھی مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر ہے۔ میں کسی قسم کے نقاب یا پردہ کرنے کی حمایتی نہیں ہوں لیکن یہ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ بنا کسی دباؤ کے فیصلہ کریں کہ انہیں کیا پسند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…