لاہور (این این آئی) مرغی کے گوشت کی قیمت 400روپے سے تجاوز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان مرغی کی قیمت 400روپے سے تجاوز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی
قیمت میں 30روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔مٹن اور بیف پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے،اب مرغی کا گوشت بھی غریب کیلئے نایاب ہوگیا ہے۔ماضی میں موجودہ حکومت مرغی مہنگی ہونے کا الزام سیاسی مخالفین پر عائد کرتی تھی،آج حکومت مرغی مہنگی ہونے کی وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعلی مرغی کی قیمت کا فوری نوٹس لیں ۔