جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پنڈی سٹیڈیم میں گونجتی اذان کی آواز خوشگوار لمحہ تھا آسٹریلوی کپتان ملنے والی بہترین سکیورٹی کے بھی معترف

datetime 7  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں تاریخی دورے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کو غیر معمولی اور اپنے کیرئیر کا خاص لمحہ قرار دیا۔پیٹ کمنز نے اپنی

تحریر میں ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیے جانے والے کچھ خوشگوار اور انوکھے لمحات کا بھی ذکر کیا۔آسٹریلوی کپتان نے لکھا کہ گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران بہت خوشگوار لمحہ تھا جب پنڈی کے اسٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے اذان کی آواز گونجتی سنائی دی۔پیٹ کمنز نے لکھا کہ اس کے بعد مجھے پتا چلا کہ اس سیریز کے دوران ہر جمعہ کو پہلا سیشن ڈھائی گھنٹے کا ہوگا جو ایک گھنٹہ نماز بریک پر مشتمل ہوگا کیوں کہ جمعہ ہفتے بھر کا مقدس دن ہے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ٹیم اسکواڈ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہے۔پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں پاکستان میں ملنے والی بہترین سکیورٹی کی تعریف بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…