کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی کی پیش گوئی کی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے کہاہے کہ آج(منگل) اورکل(بدھ) شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری اور کم سے کم پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع صاف اور تیز دھوپ رہے گی، شہر میں 3 روز کے دوران 2 مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جب کہ رات سے صبح بلوچستان کی شمال مغربی اور دوپہر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔