کیف (این این آئی)جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 31 سالہ بھارتی طالب علم ارجوت سنگھ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ ایمبولینس میں کیف سے یوکرینـپولینڈ کی سرحد جاتے ہوئے، ہرجوت سنگھ نے اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کی جو کہ بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی گئی۔ بھارتی طالب علم ہرجوت سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ
اب سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اب تک یہ بہت مشکل تھا۔ ہرجوت سنگھ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی پرواز میں سوار ہوتے ہوئے ویڈیو بنا سکوں گا یا نہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ میرے دل میں اْمید تھی کہ مجھے اپنے آبائی ملک واپس جانا ہے اور اس کے لیے میں پْرجوش تھا۔ ہرجوت سنگھ نے اپنی حکومت اور اْن کی مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔