اسلام آباد (این این آئی) دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ شین وارن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بھی دیکھاغیر ملکی میڈیاکے مطابق شین وارن کے ساتھ تھائی لینڈ کے دورے میں شامل ان کے تین ساتھیوں میں سے ایک ٹام ہال نے انکشاف کیا ہے کہ
شین وان نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے پرانے کرکٹ کے کپڑے بطور تحفہ پیش کیے اور موت سے قبل آسٹریلیا کا روایتی ناشتہ ویجیمائٹ ٹوسٹ کھایا تھا۔ٹام ہال کے مطابق شین وارن کی موت سے قبل کوئی غیر معمولی حالات دیکھنے میں نہیں آئے تھے، انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بھی دیکھا۔ٹام ہال کا کہنا تھا کہ شین وارن نے چند بالز دیکھیں اور اپنے کمرے میں چلے گئے، واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں کپڑے تھے جسے دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ گویا شین کسی شاپنگ سے واپس آئے ہو ں۔خیال رہے کہ 4 مارچ کو شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں واقع ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔سابق کرکٹر کے مینیجر کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔