ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لڑکی کے بھیس میں مردوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے لڑکی کے بھیس میں مردوں کو ہراساں اور بلیک کرنے میں ملوث ملزم کو سانگھڑ سے گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق شاہ زیب ولد عبدالحکیم نامی ملزم متعدد متاثرین کو بلیک میل کرنے

اور ہراساں کرنے کے ساتھ شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔ملزم لڑکی کی فیس بک آئی ڈی کی جعلی آئی ڈی استعمال کرکے فیس بک پر مردوں سے دوستی کرتا تھا، فائزہ پروین نامی لڑکی کے بھیس میں وہ مردوں کو سمجھوتہ کر کے ویڈیو کال پر لاتا تھا اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔پہلے وہ متاثرین کو غیراخلاقی تعلقات کی پیشکش کرتا تھا اور ان کے انکار پر فحش ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لیے پیسے مانگتا تھا۔فیس بک حکام نے اس آئی ڈی کو بھی ناپسندیدہ پوسٹس اپ لوڈ کرنے اور کمیونٹی کی معیاری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے محدود کر دیا تھا۔ملزم کے الیکٹرانک گیجٹس کے تکنیکی تجزیے سے بچے سمیت 8 افراد کی فحش ویڈیوز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جنہیں وہ بلیک میل کر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…