اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مسلسل تیسری بار وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے (آج) منگل 8 مارچ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنی تھی تاہم ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے (آج)منگل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس
ملتوی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا ہے۔اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس شاید نہ ہو سکے۔