اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کچھ دیرپہلے یورپی یونین کے صدرکی
وزیراعظم عمران خان کوکال آئی ہے اورصدر یورپی یونین نیخواہش کا اظہارکیا کہ روس یوکرین تنازع پرپاکستان ثالثی کا کردارادا کرے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ بہت بڑا اقدام ہے جوصدریورپی یونین نے وزیراعطم سے بات کی ہے، وزیراعظم اس معاملے پرعملی اقدامات کریں گے۔ دریں اثنا ء فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان آپ کی پارٹی کے مضبوط لوگ تھے جو لگتا ہے اپنی صف بندی کررہے ہیں ؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور علیم خان ہماری پارٹی کے مضبوط لوگ تھے ہی نہیں بلکہ وہ ہماری پارٹی کے مضبوط لوگ ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں وزیر اعظم کے قریبی دوست ہیں۔دونوں ہماری پارٹی میں رہیں گے ۔پارٹی کے اندر بھی سیاست رہتی ہے، وہ پارٹی میں سیاست کررہے ہیں