ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے عمران خان  کو 24 گھنٹے میں استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دیدیا

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر آباد/گجرات (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پریشانی اور خوف میں گھبرا کر گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں، یہ جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا،عمران خان ووٹ نہیں امپائرکی انگلی کی وجہ سے اقتدارمیں ہیں،وزیرآباد روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جتنی بھی گالم گلوچ کرلیں

لیکن خود کو بچا نہیں سکتے،۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں، ہم سب محنت کررہے ہیں کہ مل کر اس نالائق حکومت کو گھر بھیج کر عوام کے لیے ریلیف کا بندوبست کریں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ ابھی زیرغور ہے لیکن ہمارا ٹارگٹ یہ سلکیٹد وزیراعظم ہے جسے ہٹا کر ہم شفاف الیکشن منعقد کروانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کہہ رہے تھے کہ انہیں نکالا تو وہ اور خطرناک ہو جائیں گے، یہی تو ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ اس ملک کو جتنا نقصان پہنچا چکے ہیں وہ اب مزید نقصان برداشت کرنے کا اہل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتی ہے تاہم ان شااللہ ہم کامیاب ہوں گے، ہم نے پہلے بھی سینیٹ میں یہ کرکے دکھایا ہے اور ایک بار پھر کرکے دکھائیں گے۔بعد ازاں گجرات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ووٹ نہیں امپائرکی انگلی کی وجہ سے اقتدارمیں ہیں، جو لوگ انہیں اقتدار میں لائے یہ ان ہی کی جانب دیکھتے رہتے ہیں اور عوام پستے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں، استعفیٰ دے دیں اور گھر جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وہاڑی میں بڑے بڑے دعوے کررہے تھے، اب ہمت ہے تو ہمارے اسلام ا?باد پہنچنے سے پہلے اسمبلی توڑیں اور الیکشن لڑیں، انہیں پتا لگ جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم لاہور میں تھے جو ’گو سلیکٹڈ گو‘ کے نعرے سے گونج اٹھا، اب ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے ہر طبقے کا معاشی قتل کیا ہے، بس بہت ہوگیا اب کٹھ پتلی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے، انہوں نے ہر بات پر یوٹرن لیا، موجودہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی رہی لیکن امیروں کو اربوں روپے کی ایمنسٹی اسکیم دے رہی ہے،حکومت کی معاشی پالیسی عوام کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف پہنچانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…